دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 27جنوری2020ء بروز پیرمدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں جھنگ زون اور فیصل آباد کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں اراکین زون ، اراکین کابینہ اور خادمین اوراق مقدسہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ریجن ذمہ دار محمد عدنان ساجد عطاری نے احساس ذمہ داری و منصب کی اہمیت کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ مشورے میں شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مدنی کام کو بڑھانے کے لئے مدنی پھول پیش کئے گئے۔ ریجن ذمّہ دارنے شرکا کو2020ء کے اہداف بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمدطفیل ناصرعطاری، رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد )