دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 26جنوری2020ء بروز اتوار داتا صاحب کابینہ  نیو مزنگ چوک کے اطراف میں مجلس کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے اوراق مقدسہ کے بکس خالی کرنے و نئے بکس لگانے کی ترکیب بنائی ۔ اسلامی بھائیوں نے اطراف کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات اور چوک درس کی بھی ترکیب بنائی جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے اوراق مقدسہ کے تحفظ کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، قافلوں میں سفرکرنے اورمدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا نیز ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ (رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور جنوبی زون)