دعوتِ اسلامی کی  مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے 2019ء کے لئے دئیے گئے اہداف مکمل کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے اسلامی بھائیوں نے 2019ء میں پاکستان بھر میں کم بیش پچاس ہزار بکسز لگا کر اورقِ مقدسہ کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش کی۔ اس شعبے کا اعلان امیر اہلِ سنّت نے 23 مارچ 2014 سنِ عیسوی کو لائیو مدنی مذاکرے میں فرمایا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تادمِ تحریر ایک لاکھ سے زائد بکس پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں اوراقِ مقدسہ کو بے حرمتی سے بچانے کے لیے لگائے جاچکے ہیں۔

رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمدشاہد عطاری مدنی نے اس شعبے کے ذمہ داران کو 2019ء میں پچاس ہزار بکسز لگانے کا ہدف دیا تھا اور اللہ کی رحمت سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس ہدف کو پورا کرکے دکھایا۔

رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی کا مدنی چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجلس مقدس اوراق مقدسہ ترقی کے زینے چڑھتی چلی جارہی ہے، ہم نے اس مجلس کو پچاس ہزار بکس لگانے کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے پورا کرلیا ہے، اس وقت ایک لاکھ اٹھاسی ہزار باکسز لگائے جاچکے ہیں۔

مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد شاہنواز عطاری کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 2019 میں پاکستان بھر میں تقریباً پچاس ہزار سے زائد باکسز مختلف مقامات ، مساجد، مدارس، جامعات ، مارکیٹس، دکانوں اور دیگر پبلک ایریاز میں لگائے گئے۔

قارئین سے گزارش ہے کہ آپ بھی مقدس اوراق کے تحفظ کی نیت فرمائیں اور اوراقِ مقدسہ کو بے حرمتی سے بچانے کے لیے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں۔