دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 16 جنوری2020ء بروز جمعرات اسلام آباد ریجن پنڈی اسلام آباد زون پنڈی کینٹ کابینہ مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ضلع راولپنڈی صدر اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں اوراق مقدسہ کے باکسز لگانے کے حوالے سے کلام ہوا نیز ذمہ دار اسلامی بھائی نے وکٹوریہ اسکول سسٹم کے پرنسپل محمد جاوید سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اوراق مقدسہ کے مدفن کے لیے جگہ دے دی۔ (رپورٹ: عمر وحید عطاری مدنی، رکن کابینہ تحفظ اوراق مقدسہ)