دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 16 جنوری2020ء بروز جمعرات جامع مسجد شاہ ابو البرکات مغل پورہ میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ کرام ، امامت کورس کے طلبہ اور مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ حلقے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے کوششیں کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی چینل دیکھنے اور ہر ماہ 3 دن کے قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا ۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)