دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت 16جنوری2020ء بروز جمعرات رکنِ کابینہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے فیصل آباد کابینہ کی مختلف ڈویژن کا وزٹ کرتے ہوئے مقدس اوراق کے باکسز کا جائزہ لیا اور اطراف کے اسلامی بھائیوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی اور انہیں گاڑیوں کے ذریعے اجتماع میں لے کر بھی آئے۔ نیز اجتماع میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی بستہ لگانےاور آنے والے اسلامی بھائیوں کو شعبےسے متعلق معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: محمدطفیل ناصر عطاری، رکن زون اوراق مقدسہ فیصل آباد)