21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 18جنوری2020ء بروز ہفتہ ہزارہ زون کابینہ
ایبٹ آباد سٹی خیبرپختوں خواہ میں صرافہ
بازار کے ایک جیولرز کے گھرپر مدنی حلقہ لگایا جس میں صرافہ بازار کے
دکانداروں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اس موقع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف اور مجلس تحفظِ اوراق مقدسہ کی خدمات سے متعلق معلومات
فراہم کیں اور انہیں اپنی دکانوں پر خصوصی
باکسز رکھنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:
محمد واثق عطاری ، رکن زون ہزارہ)