دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت7 جنوری2020ء  بروزمنگل فیصل آبادمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار، اراکین زون، اور محافظینِ اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ زون نے مقدس اوراق کی اہمیت اور ان کے تحفظ سے متعلق نکات بیان کرتے ہوئے ریجن میں شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورآئندہ کے لئے اہداف بھی طے کئے گئے جبکہ نگرانِ مجلس نے زون آفس میں زونل نگران سے ملاقات کی اور شعبے سے متعلق اہم نکات بیان کئے۔(رپورٹ:محمد طفیل ناصر عطاری، فیصل آباد زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)