دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 5 جنوری2020 ء  بروز اتوار چیچہ وطنی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار، اراکینِ زون، اراکینِ کابینہ اور محافظینِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس نے ریجن میں شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ترقی کے لئے غور و فکر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے آئندہ کےلئے اہداف اورشعبہ کے نئے مدنی پھول پیش کئے اور شعبہ کے تحت نئے مخزن و قراٰن محل بنوانے عمومی بکس و بڑے بکس لگانے پر بھی کلام ہوا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری رکن زون جنوبی زون لاہور)