دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 8 دسمبر بروز اتوار 2019 ء کوفیضانِ مدینہ گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوِں نے شرکت کی اورمجلس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئےنکات و اصلاحات کا تبادلہ ہوا جبکہ نگران مجلس نے گوجرانوالہ کابینہ کے رکن کابینہ کو پاکستان میں بھر میں ٹیلی تھون فنڈز کے سلسلے میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے پر تحفہ پیش کیا۔(حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 8 دسمبر بروز اتوار 2019 ء کوصوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں نگران مجلس نے گوجرانوالہ زون اور سیالکوٹ زون کے اراکین کابینہ کا مدنی مشورہ فرمایا۔ اس موقع پر اراکین ریجن اور اراکین زون نے شرکت کی اور مفید مشوروں اور اصلاحات کا تبادلہ ہوا۔اختتام پرنگران مجلس نے اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے۔(حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ دھلے ڈویژن کے علاقہ کالج روڈ میں ایک فیکٹری میں مدنی حلقہ کا اہتمام ہوا۔ جس میں رکن کابینہ خادمین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔ اس موقع پرریجن ذمہ دار نے ماں باپ کے حقوق سے متعلق سنتوں بھرا بیان فرمایا اور مقدس اوراق محفوظ کرنے کے لئے خدمات پیش کرنے کا ذہن دیا۔(حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)


10 دسمبر 2019ء  بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم اوراقِ مقدسہ کے اسٹور میں متعلقہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں مختلف امور زیرِ غور رہے جبکہ ذمہ داران کو قافلے میں سفر کا ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

یاد رہے! 13، 14، 15 دسمبر کو قافلے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے کوئٹہ بلوچستان کی جانب سفر کریں گے۔ (رپورٹ:محمد رئیس عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت 7 دسمبر بروز جمعرات2019 ء کو قصور سٹی میں مجلس کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں نےدکاندار حضرات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اجتماعِ غوثیہ میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ (محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت 7 دسمبر بروز جمعرات2019 ء کو شہر شیخوپورہ کے علاقہ اقبال ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔ اس موقع پر مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے تحفظ اوراق کےلئے مجلس کی خدمات کو بیان کیا اوراور تعاون کرنے کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر فیکٹری اونر نے ہر ماہ اسٹور کا کرایہ دینے اور ہر جمعرات کو فیکٹری سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے لیئے گاڑی چلانے کی نیت کی۔(محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت 7 دسمبر بروز جمعرات2019 ء کو شہر شیخوپورہ کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں مجلس کی کوششوں اور اسلامی بھائیوں کے تعاون سےاوراق کو محفوظ کرنے کے لئے نئے کارخانے اور اسٹور کا اہتمام کرلیا گیا ہے ۔(محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت حیدرآباد زون کے شہر حیدرآباد لطیف آباد نمبر 12 میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کی اہمیت و خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے اسٹال لگایا گیا جس کا کثیر اسلامی بھائیوں نے وزٹ کیا۔(رپورٹ:محمد سہیل عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ حیدرآباد)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت نگران مجلس نے وہاڑی کابینہ کے ڈویژن اڈا ٹیھنگی کے بازار میں مدنی حلقہ لگایا جس میں بازار کے دکانداروں نے شرکت کی۔ نگران مجلس نے اس موقع پر نیکی کی دعوت پیش کی اور شعبے کا تعارف بھی کروایا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت 7 دسمبر بروز جمعرات2019 ء کو ملتان میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا۔جس میں نگران مجلس نے ریجن ذمہ دار اور دیگر اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیتے ہوئے سابقہ مدنی مشورے کے نکات،ٹیلی تھون کارکردگی،ایک ماہ کے مدنی قافلےکے حوالے سے ذہن سازی، خود کفالت اور مجلس سے متعلق اہم امور پر گفت و شنید کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:عبدالحمیدعطاری،دفتر ذمہ دار شعبہ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت 7 دسمبر بروز ہفتہ2019 ء کوشیخو پورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں مجلس ذمہ داران نے علاقے کی ایک کاروباری شخصیت کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔(محمد رضا عطاری،رکن زون لاہور شمالی زون مجلس تخفظ اوراق)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت 7 دسمبر بروز ہفتہ2019 ء کوشیخو پورہ کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں چوک درس کا اہتمام ہوا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور مجلس کے ساتھ مل کر تحفطِ اوراق کے لئے کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔ (بلال مدنی،ریجن ذمہ دار اوراق مقدسہ ملتان)