دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت10 دسمبر بروز منگل کو پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔ اس موقع پر رکن کابینہ حافظ آباد نے مختلف پینٹ والی دکانوں پر مدنی حلقے لگائے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا نیز عطیات باکسز بھی وصول کئے۔(رپورٹ :محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)