دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں گجرانوالہ پنجاب میں چوک درس کا اہتمام ہوا جس میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن کابینہ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے خدمات پیش کرنے کا ذہن دیاجس پر بعض اسلامی بھائیوں نے ذمہ داری لینے کی نیت کی اور ہاتھوں ہاتھ ذمہ داروں کا تقرر بھی کر دیا گیا نیز رکن کابینہ نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مدنی ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا۔(حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)  


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں حافظ آباد پنجاب میں چوک درس کا اہتمام ہواجس میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن کابینہ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے خدمات پیش کرنے کا ذہن دیاجس پر بعض اسلامی بھائیوں نے ذمہ داری لینے کی نیت کی جس پر ہاتھوں ہاتھ انہیں ذمہ داری بھی سونپ دی گئی نیز رکن کابینہ نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مدنی ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا۔(حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)  


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ قرآنِ مجید اور دیگر مقدس اوراق  کو بے حرمتی سے بچانے کے لئے انہیں جمع کرکے محفوظ مقام تک پہنچانے کے لئے خدمات پیش کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں 5 دسمبر بروز جمعرات 2019ء کوحیدرآباد شہر سے اوراقِ مقدسہ محفوظ کرنے کےلیے مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ رکن زون نے اوراق لوڈنگ کروا کر کنویں میں ٹھنڈا کرنے کےلیے روانہ کردیا۔(محمد سہیل عطاری رکن زون حیدرآباد مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت نگرانِ کابینہ نے ہڈیارہ میں قائم اوراقِ مقدسہ کے دفتر کا وزٹ کیا اور مجلس کے کام کو مزید بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی۔(رپورٹ: محمد رضا عطاری، رکن زون لاہور مجلس تحفط اوراقِ مقدسہ)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفط اوراقِ مقدسہ کے تحت 27نومبر 2019ء کولاہور کے علاقے ہڈیارہ راوی بیدیاں نہرکے اطراف  میں اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے 500سے زائد باکسز لگائے گئے ۔ایک شخصیت نے دعوت اسلامی کے اس مدنی کام میں معاونت کے لئے رکشہ دینے کی نیت کی۔ (رپورٹ: محمد رضا عطاری، رکن زون لاہور مجلس تحفط اوراقِ مقدسہ)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت حافظ آباد میں رکنِ کابینہ نے ڈویژن ذمّہ دار کے ہمراہ مدارس المدینہ اور جامعات المدینہ میں اوراقِ مقدسہ کے ڈرم خالی کئے اور بوریوں میں بھر کر قراٰن محل میں محفوظ کیا۔علاوہ ازیں حافظ آباد میں چوک درس کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت رکنِ کابینہ نےحافظ آباد میں 23نومبر 2019ء کو مختلف دکانداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ٹیلی تھون  میں حصہ ملانے کاذہن دیا جس پر دکانداروں نے ہاتھوں مدنی عطیات جمع کروائے۔ (رپورٹ:محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)

دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت رکنِ کابینہ نےایبٹ آباد میں 23نومبر 2019ء کو مختلف دکانداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ٹیلی تھون  میں حصہ ملانے کاذہن دیا جس پر دکانداروں نے ہاتھوں مدنی عطیات جمع کروائے۔ (رپورٹ:محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن ذمہ دارنے خادمین اوراقِ مقدسہ کے ہمراہ کامونکی ڈویژن میں لگے باکسز کو خالی کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔(رپورٹ:محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت24نومبر2019ء کو  لاہور کے علاقے غازی آباد میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےذمہ دار نے ڈویژن ذمہ داران سے ملاقاتیں کی اور ٹیلی تھون میں تعاون کے حوالے سے ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد رضا عطاری، رکن زون مجلس تخفظ اوراق)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 24نومبر2019ء کو  ذمہ داران نے مصطفی آباد(رائیونڈ) لاہور میں اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے بڑے باکسز لگائے گئے۔

یاد رہے! لاہور شمالی زون میں 150 سے زائد بڑے باکسز لگے ہوئے ہیں جنہیں ہر ماہ دو مرتبہ خالی کیا جاتا ہے۔ (رپورٹ:محمد رضا عطاری، رکن زون مجلس تخفظ اوراق)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے رکن کابینہ کے ہمراہ  گوجرانوالہ پیپلز کالونی ڈویژن میں فیضان مدینہ کے ڈرم اور مختلف مکاتب میں لگے باکسز کو خالی کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔(رپورٹ: محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق)