دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت10 دسمبر بروز منگل کوپنجاب کے شہر کامونکی کے سٹی تھانے میں مدنی حلقہ لگایا۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےتھانے کے S.H.Oسے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں بالخصوص مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کروایا اور کامونکی سٹی میں قرآن محل بنوانے کے حوالے سےمشاورت بھی کی۔(رپورٹ :محمد حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)