مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 3 دسمبر بروز منگل 2019 ءکووزیر آباد میں مختلف بیکرز پر مدنی حلقے کا اہتمام ہواجس میں مالکان اور عملے سمیت اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر رکن ریجن نےدعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں اور بالخصوص اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے 105 باکسز خرید کر مجلس کوجمع کروا دئیے۔(حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)