مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 3 دسمبر بروز منگل 2019 ءکووزیر آباد میں ایک فارمیسی میں مدنی حلقے کا اہتمام ہواجس میں فارمیسی کے متعلقین سمیت اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکن ریجن نےدعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں اور بالخصوص اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر فارمیسی کے مالک نے 50 باکسز خرید کر مجلس کودے دئیے۔(حکیم محمد حسان عطاری، مجلس تحفظ اوراق مقدسہ لاہور ریجن)