دعوتِ اسلامی  کے تحت پچھلے دنوں قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں مدنی مذاکرہ اجتماع ہوا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی بستہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران نے اجتماعِ پاک میں آنے والے اسلامی بھائیوں کو اپنے شعبے سے متعلق آگاہی فراہم کی اور اس شعبے کے تحت مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔واضح رہے! مدنی بستے میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔