دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کےتحت 14نومبر2019ء کو ملتان میں ذمہ داران نے دکاندار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے  مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ ذمہ داران نے دکاندار اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف”فیضانِ نماز“ تحفے میں پیش کیں۔ (رپورٹ،محمد اسد عطاری،رکنِ ہزارہ زون)