دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت علی پورفراش راولپنڈی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس کے ذمّہ دار  اسلامی بھائی نےمجلس تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیااور شرکا کو قراٰنی آیات اور دیگر اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے متعلق نکات بیان کئے۔

اسی طرح مدنی مرکزفیضانِ مدینہ،مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمّہ داران نے مدنی چینل آفس، پاک کابینہ کارکردگی آفس اور جامعۃ المدینہ کے ناظمین سے ملاقات کی اور ان کے آفسز میں تحفظ اوراق مقدسہ کے بکسز رکھوائے۔علاوہ ازیں ذمّہ دار ان نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھرے ہوئےاوراق مقدسہ کے بکس کو خالی کیااور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تاکہ ان کو بے ادبی سے بچایا جا سکے۔

اسی طرح مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داروں نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں اوراق مقدسہ کے ڈبے لگائے اور جہاں پر اوراق مقدسہ کے ڈبے لگے ہوئے ہیں ان میں سے اوراق مقدسہ نکالے اور ان کو محفوظ کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 26 جولائی2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرانوالہ میں لاہور ریجن کےذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ نگران کابینہ نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت اور مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ریجن ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہو ا جس میں ریجن ذمّہ داران اور زون ذمّہ داران  سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس تحفظِ اورقِ مقدسہ نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی میں اول دوئم اورسوئم آنے والے زون ذمّہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے کی متعلق مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت بغدادی ریجن کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں تمام ذمّہ داران نے شرکت کی۔ مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے نگرانِ زون نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اوران کی ماہانہ کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت پاک سمنانی کابینہ میں مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا، ذمہ دار اسلامی بھائی نے اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے فضائل بیان کئے اور مختلف مدنی پھول پیش کئے۔نگرانِ کابینہ نے اس موقع پر بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ پاک سمنانی کابینہ میں اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے اب تک 2 ہزار ڈرم لگائے جاچکے ہیں اور سال 2019کےاختتام تک مزید 7 ہزار باکس لگانے کا ہدف ہے۔