دعوت اسلامی  کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ اورمجلسِ حکیم کے تحت ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ حکیم عبدالحمید سے ملاقات کی اور ان کے مطب پر مدنی حلقہ لگایا۔ ریجن ذمہ دار نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ، حکیم محمد حسان عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)