دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ اور مجلس حکیم کے تحت پچھلے دنوں  پشاور میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈائریکٹر طبیہ کالج حکیم صوفی بشیر سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ ذمہ داران نےریجن ذمہ دار کے ہمراہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ، حکیم محمد حسان عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)