21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ اور مجلس حکیم کے تحت پچھلے دنوں KPKکے شہر پشاور میں ذمہ داران نے
ریجن ذمہ دار کے ہمراہ پرنسپل خیبر طبیہ کالج ممبر قومی طبی کونسل حکیم محمد یونس
فہیم سے ملاقات کی اور ان کے مطب پر مدنی
حلقہ لگایا جس میں کئی طبیبوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت دنیا
بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ، حکیم محمد حسان عطاری، ریجن
ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)