اللہ پاک کے نام کی تعظیم و تکریم ہر شخص پر لازم ہے لیکن افسوس کے ہمارے معاشرے میں اس امر کی جانب زیادہ توجہ نہیں دی جاتی۔ دعوتِ اسلامی جہاں دینی کاموں میں اپنی خدمات پیش کررہی ہے وہاں فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش نظر آتی ہے۔ اللہ پاک کے نام کی تعظیم اور مقدس اوراق کو ادب کے ساتھ محفوظ کرنے کی غرض سے دعوتِ اسلامی نے ایک خاص مجلس بنام”مجلس تحفظ اوراق مقدسہ“ قائم کی ہے جن کے مدنی کاموں میں ایک کام ہر ماہ دو مرتبہ مقدس اوراق کے باکسز خالی کرکے محفوظ مقام پر پہنچانا بھی ہے۔

اس مجلس کے تحت 22اکتوبر2019ء کو ذمہ داران نے رکن ریجن فیصل آباد کے ہمراہ فیصل آباد میں اوراقِ مقدسہ کے باکسز خالی کرکے اسے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ (رپورٹ، محمد ارشاد عطاری، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)