دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 20اکتوبر2019ءکو مجلسِ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کراچی اور حیدر آباد ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کرنے کےفضائل اور طریقۂ کار سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان کی تربیت کی۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی، مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کراچی)