21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق
مقدسہ اور مجلس حکیم کے تحت پچھلے دنوں KPKکے شہر پشاور میں ذمہ داران نے
ریجن ذمہ دار کے ہمراہ حکیم سکندر خان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مجلسِ تحفظ اوراق
مقدسہ اور مجلسِ حکیم کے متعلق تفصیلی بریفنگ
دی۔ حکیم صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی
خدمات کو سراہا اور گنج بازار پشاور میں اوراق مقدسہ کے تحفظ کے لئے باکسز لگوانے کی
نیت بھی کی۔(رپورٹ،
حکیم محمد حسان عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ)