اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیرِ اہتمام لطیف آباد نمبر11 بسم اللہ سٹی میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈپٹی ڈائریکٹر آف ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سےملاقات کی اورانہیں نیکی کی کی پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں میمن سوسائٹی میں مجلس رابطہ کابینہ مشاورت اورحلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مخیر اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شخصیات خواتین کو مکتبۃ المدینہ کے رسالے بھی تحفے میں دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات خواتین سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے انہں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس  فیضان اسلام کےزیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی صدر کابینہ، لائنز ائیریا میں مجلس رابطہ کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک نیو مسلم سے ملاقات کی۔ او رنیکی کی دعوت دی جس پر انہوں نے قرآن پاک و فرض علوم سیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا آج دعوت اسلامی والیوں سے مل کر لگ رہا ہے کہ میں نے ٹھیک دین چنا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں مجلس رابطہ ڈویژن ذمہ دار اور علاقہ ذمہ داران کا شعبےکے تحت شخصیات کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں لطیف آباد نمبر 10 ، بسم اللہ گارڈن میں A-S-P آف سینٹرل جیل کے اہل خانہ اور اس ایریا کی چند مخیر شخصیات سے ملاقات کی ۔ انہیں کل ہونے والے دعائے حاجات اجتماع میں خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی۔

لطیف آباد نمبر 9 میں بھی ”Style InnBeauty Saloon میں علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اونر سے ملاقات کی اور اجتماع کی دعوت دی اور رسالہ بھی تحفے میں دیا ۔


اسلامی بہنوں کا مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے رنچھوڑ لائن کابینہ میں کابینہ تا علاقہ ذمہ داران کا مشورہ لیا انہیں ماہانہ کارکردگی فارم، کورسز اور شعبہ کے مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام26دسمبر 2020ء کونواب شاہ کے علاقے منوآباد میں ایک شخصیت  عبد المجید آرائیں کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ خانہ اور شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ”اوراد وظائف کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیااور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں شخصیات خواتین کو مدنی رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام25دسمبر 2020ء کوحیدرآباد کابینہ فورٹ ایریا اسٹریٹ 5 میں  مجلس رابطہ علاقہ مشاورت نے ”مشہور نعت خواں“ کی فیملی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور ان کو اپنے گھر میں دعوت اسلامی کے تحت محفل میلاد کروانے کی ترغیب بھی دلائی ۔آخر میں اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کا رسالہ تحفے میں پیش کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 20 دسمبر 2020ء  کو حیدرآباد کے 3 علاقوں لطیف آباد نمبر 4 ، آفندی ٹاؤن اور پریٹ آباد کے مختلف ”بیوٹی پارلرز “ میں مدنی حلقوں کا اہتمام کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

مدنی حلقوں میں قرآن پاک کی فضیلت بیان کی گئی اور فرض علوم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا ، شرکا میں مکتبۃ المدینہ کے متفرق رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ڈویژن عزیز آباد، مینا بازار کی شاپ کیپر کے انتقال پر سوئم کے سلسلہ میں ایصال ثواب اجتماع ہوا۔

کابینہ سطح اسلامی بہن نے شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔ دوران بیان شرکاء کو نماز کورس، کفن دفن کورس کرنے، آن لائن قرآن پاک پڑھنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام کراچی  ڈویژن ناظم آباد میں ARY چینل کے ہیڈ کی ہمشیرہ کے گھر ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دوران بیان انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نماز کورس کرنے، آن لائن کورسز و قراٰن پاک پڑھنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   رابطہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈویژن سپر مارکیٹ میں کابینہ سطح اسلامی بہن نے مخیر اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں اور ویلفیئر کے کاموں سے آگاہی دیتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے ، دینی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔