دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتمام  ڈویژن دستگیر میں پچھلے دنوں مخیر اسلامی بہن کے گھر مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں کابینہ مشاورت سمیت مقامی شخصيات و دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے دوران بیان دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہی دیتے ہوٸے انہیں مدنی کام کرنے مدنی چینل دیکھنے، اپنے بچوں کو Kid's مدنی چینل دکھانے، دعوت اسلامی کی ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے اور آن لائن کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکااسلامی بہنوں نے اچهی اچھی نیتیں کیں۔