دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان ، حیدرآباد ریجن نگران کا حیدرآباد زون کی کابینہ جامشورو میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے بیان کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کو اہداف بھی دئیے نیز حیدرآباد دارالسنہ للبنات میں 2 فروری سے شروع ہونے والے کورس اصلاح اعمال کے لئے ایڈمیشن کا بھی ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں ذمہ داران میں تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی رہا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان،  حیدرآباد ریجن ، حیدرآباد زون ، حیدرآباد کابینہ ، ڈویژن پکا قلعہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کابینہ اور علاقہ مشاورت نے سول ہاسپٹل حیدرآباد کی ڈاکٹر آف (Burn department ) اور ایک انجینئر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دعوت اسلامی کے کچھ شعبہ جات کا تعارف پیش کیا گیا ۔ ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسالہ تحفے میں دئیے گئےاور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی گئی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے ریشم بازار میں ایک ماڈل کے گھر پر مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں و دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبے رابطہ برائے شخصیات کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے قرآن پاک کی اہمیت اور تلاوت کے فضائل پر بیان کیا اور شرکاء اجتماع کو مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلے کی ترغیب دلائی۔ مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھی دعوت پیش کی نیز مدنی حلقے کے اختتام پر شرکاکو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کئے گئے ۔

مزید اس موقع پر ماڈل اوران کے اہل خانہ نے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے انداز کو سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کے مدنی حلقے رکھوانے کی خواہش کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   فیصل آباد ریجن جھنگ زون اٹھارہ ہزاری اور لالیاں کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی وقت پر لینے، کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے،ماتحت اسلامی بہنوں سے شیڈول لینے اور چیک کرنے کا ذہن دیا۔اسلامی بہنوں نے شعبہ کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لیے نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام 23 جنوری 2021ءکو کراچی ناظم آباد کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

کابينہ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن،جھنگ زون میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا  جس میں 2 کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور 3 کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ کال شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو کام کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا شعبہ کے مدنی پھول سمجھائے گئے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیاگیا۔


اسلامی بہنوں کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات “کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں اسلامی بھائی کے سوئم میں ایصالِ ثواب کے سلسلے میں محفل نعت ہوئی جس میں دعوت اسلامی کی مبلغہ اسلامی بہن نے بیان فرمایااور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کابینہ سطح ذمہ دار نے بھی شرکت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پا کپتن زون بونگہ حیات کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکرگی وقت پر دینے ، کارکر دگی شیڈول وقت پر جمع کروانے، ماتحت اسلامی بہنوں سے لینے اور چیک کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے شعبہ کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ ممبر نیشنل اسمبلی ڈپٹی آفیسر نادرا اسلامی بہن سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہی دی۔ دوران ملاقات انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی نیت کی۔ انکا کہنا تھاکہ انکے درمیان کام کرنے والی خواتین کو اپنے گھر بلا کر دین کی دعوت دیں گی تاکہ ان کےدرمیان بھی دین کا پیغام پہنچ سکے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ساؤتھ سینٹرل زون کی ڈویژن کیماڑی میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف پالرز میں جاکر نیکی کی دعوت دی۔

2 پالرز کی اونر نے اپنے گھر میں مدنی حلقہ رکھوانے اور فیضانِ online اکیڈمی میں داخلہ لینے اور ان سمیت تمام اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی نیتیں کیں اور آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتمام  ڈویژن دستگیر میں پچھلے دنوں مخیر اسلامی بہن کے گھر مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں کابینہ مشاورت سمیت مقامی شخصيات و دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے دوران بیان دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہی دیتے ہوٸے انہیں مدنی کام کرنے مدنی چینل دیکھنے، اپنے بچوں کو Kid's مدنی چینل دکھانے، دعوت اسلامی کی ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے اور آن لائن کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکااسلامی بہنوں نے اچهی اچھی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے  زیرِ اہتمام ریجن سطح اسلامی بہن نے لائنز ایریا میں آرٹ ٹیچر، جِم اونر اور نیو مسلم بیوٹیشن سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے آن لائن شارٹ کورسز کرنے ، اپنے ادارے کورس کا انعقاد کروانے کی ترغیب دلائی جس پر آرٹ ٹیچر اور جم اونر نے مختلف کورسز کا فیڈ بیک بھی دیا اور مزید کورس میں شامل ہونے کی نیت کی۔