اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں جاوید
نہاری کی فیملی میں ایصال ِثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 40 اسلامی
بہنیں شریک تھیں۔
زون ذمہ
داراسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیااورنماز
کی شرائط و واجبات کے بارے میں بتایانیزدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں
معلومات فرہم کرتےہوئےمدنی حلقہ میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کی نیتیں کیں
جبکہ 8 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی بکنگ کروانے اور آن لائن قرآن کورس کرنے کی نیتیں کیں۔
حیدرآباد کابینہ کےجامشورو ڈویژن جھرک (اونگہر)
میں شخصیات اجتماع کاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم کے زیر
اہتمام حیدرآباد کابینہ کےجامشورو ڈویژن جھرک (اونگہر) میں
شخصیات اجتماع منعقد کیا گیاجس میں جامشورو کی لیڈی ڈاکٹر کی فیملی اور علاقہ کی دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے جنت کی نعمتوں اور
راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی میں اپنے
ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نےاپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینےکی نیتیں پیش کیں آخر
میں شرکاکےدرمیان مکتبۃالمدینہ کے رسائل
تقسیم کئے گئے۔
پاکستان حیدرآباد
ریجن کے لاڑکانہ کابینہ کی لاڑکانہ ڈویژن میں ملاقات کاسلسلہ
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے لاڑکانہ کابینہ کی لاڑکانہ
ڈویژن میں ملاقات کاسلسلہ ہواجس میں کابینہ نگران و شعبہ تعلیم اور شعبہ رابطہ کی ذمہ دارا سلامی بہنوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی ۔
کابینہ نگران ا سلامی بہن نےڈپٹی کمشنر کو دعوتِ اسلامی
کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اورانہیں جامعۃ المدینہ ، دار المدینہ اسکول وزٹ
کے لئے دعوت پیش کی اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت پیش کی آخر
میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نےمکتبۃ المدینہ کی مختلف کتابیں پیش کی۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے حیدرآباد زون
میں ملاقات کاسلسلہ ہواجس میں جامشورو
کابینہ میں شعبہ رابطہ زون اور شعبہ تعلیم زون ذمہ داراسلامی
بہنوں نے ’’The spark school ‘‘کی ٹیچر زسے ملاقات کی ۔
شعبہ رابطہ زون اور شعبہ تعلیم زون ذمہ داراسلامی
بہنوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہ کرتے
ہوئےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور ایک پرائیویٹ اسکول کی
ٹیچر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور انہیں ایصالِ ثواب کیلئے محفل نعت رکھوانے
اور تقسیم رسائل کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں
کااظہارکیا ۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے علاقے فورٹ
ایریا میں ایک شخصیت کے گھر ایصالِ ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کاانعقادہوا۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکاکو دعوت ِاسلامی
کےدینی کاموں سےآگاہ کرتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلاتےہوئےاجتماع
میں شرکت کی دعوت دی جس پراسلامی بہنوں
نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پاکستان
حیدرآباد کی جامشورو کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں ڈویژن قاسم آباد میں زون اور ڈویژن مشاورت کی
اسلامی بہنوں نے علاقے کی اہل ثروت اور پروفیشنل شخصیات کو سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کی دعوت دی اور مکتبۃالمدینہ کے رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش
کیا اورایک شخصیت کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلاکر بکنگ کاذہن دیاجس
پر انہوں نےاپنی نیت کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ میں ملاقات کاسلسلہ ہواجس میں ڈویژن
ذمہ داراسلامی بہن نے 3 ٹیچرز اور 2 مخیر
اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے انہیں دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کےبارےمیں بتاتے ہوئے اجتماع پاک میں شرکت کی دعوت دی جس پرانہوں نے
اپنی نیت کااظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کابینہ بلدیہ میں شخصیات خواتین سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ مشاورت اسلامی بہن نے 3 اسکولوں میں جا کر وہاں کی
پرنسپل سے اور ایک پارلر میں جا کر وہاں کی بیوٹیشن سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی
کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز
ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کروانے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ میں
شخصیات خواتین سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے چند
شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز علم
دین کے فضائل بتاتے ہوئے شخصیات اجتماع میں شرکت کر نے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا ۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت حیدرآباد ریجن کی 13 کابینہ میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس
میں 466 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون اور کابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے جنت کی نعمتوں
اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوت ِاسلامی کےدینی کاموں کی معلومات دیتے ہوئے اپنےڈونیشن
دعوتِ اسلامی کوجمع کروانے اور دینی کاموں میں تعاون کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں
کا اظہار کیا آخر میں شرکا کےدرمیان مکتبۃ المدینہ کے کتب ورسائل بھی تقسیم کئے
گئے۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام اورنگی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام اورنگی کابینہ میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے زون تا علاقہ شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں
کا مشورہ لیا ۔