9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری میں مختلف مقامات پر شخصیات اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ان
اجتماعات میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت
شعبہ محفل نعت اور مکتبۃالمدینہ للبنات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے ”صدقے کے
فضائل، جنت کی قیمت ، شب معراج کے فضائل“
کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو راہ خدا میں خرچ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔