اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ  برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں صدر پاکستان کی اہلیہ سے ملاقات کاسلسلہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن سمیت بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےملاقات کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےانہیں دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیااور دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر انہوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیااورآخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ ترجمہ قرآن معرفۃ القرآن پیش کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 9 میں V.I.P ladies Jim میں ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچرز اور دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے A Night journey کےموضوع پربیان کیا اوردعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کیں اور اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کی دعوت دی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ اور فیضانِ نماز کتاب کامطالعہ کرنےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


کراچی کے علاقے میمن نگر میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت اجتماع

Thu, 18 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی کے علاقے میمن نگر میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے صدقہ دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان کیااور دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں بریفنگ دی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے اپنی زکوٰۃ اور نفلی صدقات دعوت اسلامی کو دینے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کلفٹن کابینہ میں اجتماع کاانعقادہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور نیکی کی دعوت کی اہمیت،فرض علوم سیکھنےاور راہ ِخدا عزوجل میں خرچ کرنے کی فضیلت کے بارے میں بتایانیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کا ذہن دیا جس پر 6 اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام حیدرآباد کابینہ جامشورو کے ڈویژن جھرک (اونگہر) میں شخصیات اجتماع  کاانعقادہوا

جس میں لیڈی ڈاکٹر کے گھر والوں اور علاقے کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے جنت کی نعمتوں اور راہ ِخدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیا اور شرکاکو دعوت ِاسلامی میں اپنے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ میںA night of journey کورس کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سفر معراج کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کےعلاقے دھوراجی میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااوردعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےعملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر شرکا نے دعوتِ اسلامی بارےمیں اپنے تاثرات دیتےہوئےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کزشتہ دنوں  کراچی لانڈھی کابینہ کی 4 ڈویژن میں شخصیت اجتماع کاانعقادہوا جس میں لیڈی ڈاکٹر ،ٹیچر ز، وکیل پارلر والی مخیر اور دیگر 150 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح کی اسلامی بہن نے بیان کرتےہوئے دعوت ِاسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیااورراہ خدا میں خرچ کرنےکاذہن دیا جس پر ایک شخصیت نے اپنی گولڈ کی انگوٹھی دی جبکہ دیگر شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ رقم پیش کی آخر میں اسلامی بہنوں کےدرمیان مختلف موضوعات کے رسائل تقسیم کئے گئے ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد کابینہ میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہواجس میں کم و بیش 31 اہل ثروت اور زمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح ذمہ داراسلامی بہن نے بیان کرتےہوئے اجتماع ِپاک میں شرکت کرنے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور راہ خدا عزوجل میں مال خرچ کرنے کا ذہن دیاجس پر شرکانے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


لیاقت آباد کابینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت شخصیات اجتماع

Mon, 15 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں مرحوم امجد صابری کے گھر شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا  جس میں کم و بیش 60 مخیر اور ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے راہ ِخدا عزوجل میں مال خرچ کرنے،اجتماع پاک میں شرکت کرنےہر ماہ شخصیات اجتماع منعقد کرنے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کا ذہن دیاجس پر 9 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے لیے اپنے نام پیش کیے۔


محمود آباد کابینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ون ڈے سیشن کاانعقاد

Mon, 15 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں محمود آباد کابینہ کے ایک جم سیٹر میں معراج شریف کے حوالے سے ون ڈے سیشن منعقد ہوا جس میں شخصیات اور ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ داراسلامی بہن نےمعراج شریف کےواقعات بتاتے ہوئےشرکاکودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اورفیضانِ نماز کتاب کا مطالعہ کرنے اور دیگر کورس کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام کراچی ریجن میں ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ریجن کی مجلس رابطہ کی ذمہ دار و زون مشاورت  ذمہ دار،عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اور دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے role of womenکے موضوع پر بیان کیا اور عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے عورتوں کے معاشرے میں کردار کے حوالے سے تربیت کی ۔ مزید رشتے داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔