اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں صدر اور کلفٹن کابینہ میں شخصیات اجتماع کانعقاد ہوا جس میں وکیل،ہیلتھ ورکرز، اہل ثروت سمیت کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ ذمہ دار کابینہ سطح اسلامی بہن نے نیکی دعوت کی اہمیت اور فرض علوم سیکھنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ساتھ ہی راہ ِخدا عزوجل میں خرچ کرنے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے مختلف اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنےڈونیشن دعوت ِاسلامی کو دینے کی نیک نیتوں کاظہار کیا۔