9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن سرگودھا زون کے
شاہپور شہر میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 20 شخصیات اسلامی بہنوں (اساتذہ
و اہلِ ثروت) نے شرکت کی ۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن
نے اجتماع کے بعد دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کاتعارف پیش کیااور
ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے ،ہفتہ وار رسالہ کا مطالعہ کرنے،
ماہنامہ فیضان کی بکنگ کروانے ،مدنی چینل دیکھنے اور گھر میں مدنی ماحول بنانے کی
ترغیب دلائی،جس پر 4 اسلامی بہنوں نے ہفتہ
واررسالہ ، 1 نے ماہنامہ فیضان مدینہ اور 3 نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتوں کااظہارکیا اور ایک اسلامی بہن نے
اپنے گھر میں ہفتہ وار اجتماع شروع
کروانے کی نیت پیش کی ۔