اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
زیراہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون، حافظ والا کابینہ میں شخصیات میں
نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں میانوالی
زون کی رکن زون شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے حافظ والا
کابینہ میں تین شخصیات اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضا
نِ تلاوت قرآن کورس میں شرکت کرنے کی دعوت
پیش کی اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے اور دیگر اسلامی بہنوں سے جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے کورس میں شرکت کرنے اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیتیں پیش کیں۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان زون میں مختلف مقامات پر شخصیات اجتماعات منعقد ہوئے جس میں زون اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو دعوت
ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں
معلومات دیتے ہوئےدعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیااور ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
ا سلام آباد ریجن
کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
گزشتہ دنوں ا سلام آباد ریجن کی شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا زون ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورےمیں شعبہ رابطہ برائے شخصیات پاک سطح
کی ذمہ دار اسلامی بہن اور اسلام آباد ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے اہم دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید
بہتر کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز دینی کام کرنے کی صلاحیت رکھنے والی
اسلامی بہنوں کو ذمہ داری دینے کا ذہن دیا۔
حیدر آباد کابینہ کے علاقہ لطیف آباد 11اور لطیف
آباد 9 میں دینی حلقوں کاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں حیدر آباد کابینہ کے علاقہ لطیف آباد 11اور لطیف آباد 9 میں دینی حلقے
منعقد ہوئےجن میں حیدر آباد کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
میں اپنے ڈونیشن جمع کروانے کاذہن دیا اور رمضان المبارک میں فیضانِ تلاوت کورس
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں کوٹری اور جامشورو میں
شخصیات اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں اہل ثروت ،ٹیچرز اور مختلف شعبوں سے
تعلق رکھنے والی شخصیات اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم کی زون ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے جنت کی نعمتوں اور راہ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل کے
موضوعات پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیااور دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید کوٹ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید کوٹ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 33
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو رمضان المبارک
میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنےکاذہن دیا نیز اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو گھریلو صدقہ بکس رکھوانے اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی کابینہ بنگہ حیات میں مدنی مشورے کاانعقاد
ہواجس میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کی ڈویژن ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے میں کام کرنےکے مدنی پھول سمجھائے، کارکردگی جدول و ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا نیز تقرریاں مکمل کرنے کےحوالےسےاہداف دیئے جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ
میں شخصیات اجتماع کا انعقادہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ ذمہ
داراسلامی بہن نے جنت کی قیمت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
ہفتہ وار اور ماہانہ شخصیات اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں
نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی
گلشن کابینہ میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 130 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے قبر میں لے جانے والے اعمال
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ڈونیشن جمع
کرنے، مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور فیضانِ تلاوت کورس کرنے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ میں گرومنگ سیشن کاانعقاد ہوا
جس میں علاقہ تا ریجن ذمہ دار و مشاورتوں
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبان المعظم اور رمضان المبارک میں ہونے
والے کورسز کی تفصیلات بتائیں نیز اداروں اور عام و خاص اسلامی بہنوں میں نیکی کی
دعوت دینے کا طریقہ سمجھایا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت کراچی میں Are we
ready for Ramazanآن لائن سیشن منعقد ہوا جس
میں مختلف مقامات کی شخصیات اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
رکن عالمی مجلس ذمہ دار اسلامی بہن نے رمضان کی تیاری کے حوالے
سے بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کوگناہوں
سے بچنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔