اسلامی بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجتماع منعقد ہوا جس میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے جنت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے صدقے کے فضائل بتائے۔ 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی کابینہ فرید کوٹ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں پاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو ان کے گھر جاکر دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جھنگ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں جھنگ زون کی لالیاں کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے دینی کاموں کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں مفتاح الجنہ کورس کی تکمیل ہوئی جس میں کم و بیش 20 اہل ثروت مخیر پارلر اونرز ایڈوکیٹ یونایٹیڈ کینگ کے اہل خانہ ،جاوید نہاری والوں کے اہل خانہ اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔاسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے نماز کی پابندی کرنے ، سیکھنے، علمِ دین حاصل کرنے، کورسز کرنے، اپنا مال راہ خدا میں خرچ کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسی طرح کراچی لیاقت آباد کابینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مرحوم امجد صابری کے گھر تفسیر سورہ الرحمن کورس کی آخری کلاس منعقد ہوئی جس میں اہل ثروت مخیر پارلر، اونرز، پروفیشنل، نعت خواں، امجد صابری کے اہل خانہ اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

جبکہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں جاوید نہاری والوں کے یہاں دینی حلقہ کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے،مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں عالمی سطح ذمہ دار و کراچی ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودینی کاموں کے حوالے سے اَب ڈیٹ معلومات فراہم کرتے ہوئے فیضان ایجوکیشن میں کام کرنے کےحوالے سے نکات فراہم کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن سطح پر کوئز مقابلہ کاانعقاد ہوا جس میں لیڈی وکلا، نعت خواں، ایونٹ آرگنائزر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مقابلہ کا موضوع ’’ شان خاتونِ جنت رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ذاتِ مبارکہ ‘‘تھا اس مقابلہ میں بوتیک آنر نے کوئز سیشن میں حصہ لیا مقابلہ کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتو ں کااظہار کیا۔

جبکہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں زون و کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں تفسیر کورس کروانے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور ڈونیشن جمع کاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں لیاقت آباد اور لانڈھی کی کابینہ تا علاقہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن اسلامی نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کے دینی کاموں کے بارے میں اپ ڈیٹ معلومات فراہم کرتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کےکاذہن دیا اور اسکے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ملیر اورکورنگی کابینہ  کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہو اجس میں کابینہ تا علاقہ سطح کی رابطہ برائے شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کارکردگی اور اہداف پر کلام کیا نیز ون ڈے سیشنز ارینج کرنے اور اس میں شخصیات خواتین کو شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام   گزشتہ دنوں یوم الفرقان اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّہ عنہا کی ذات بابرکت پر ایک تقریری مقابلہ منعقد ہوا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

اس مقابلے میں نعت خواں، مذہبی رہنمااور مخیر شخصیات خواتین نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔ شخصیات خواتین کو مقابلہ بہت اچھا لگا انہیں مزید معلومات حاصل ہوئی ۔ شخصیات نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا اور اس طرح کے مقابلے میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی اورنگی کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں اورنگی کی کابینہ تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور دینی کاموں پر اَپ ڈیٹ معلومات فراہم کیں نیز ڈونیشن کارکردگی اور اہداف پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے وقت دینے ، ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی لیاقت آباد کابینہ میں آن لائن تفسیر سورۃ رحمٰن کورس کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار، بیوٹیشنز، بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں اور جاوید نہاری والوں کے اہل خانہ سمیت 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تلاوت و ترجمہ مع تفسیر کرتے ہوئے یہ کورس مکمل کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے لیے ڈونیشن دینے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے زیراہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون کالاباغ کابینہ میں شخصیات میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں رکن کابینہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شخصیات اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت ِاسلامی کے تحت ہونے والے فیضا نِ تلاوت کورس میں شرکت کی دعوت پیش کی اور ڈونیشن دینے کا ذہن دیا جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے کورس میں شرکت کرنے اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیتیں پیش کیں۔