9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش
30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
علاقہ
نگران اسلامی بہن نے” نماز و جنت“کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو راہِ خدا عزوجل میں
خرچ کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
اور قراٰن پاک کو درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ
لینے کا ذہن دیا۔