دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے محمود آباد میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں37 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ”زکوۃ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتائے نیز اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے ،ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار اور بنگلہ بازار میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کم و بیش 95 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” جنت کی قیمت اور صدقے کا انعام“ کےموضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے، مدنی مذاکرہ دیکھنےاور اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ میں  ایک اہل ثروت خاتون کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے ”جنت کی قیمت اور راہ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور دعوت اسلامی کوڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی جس پر اہل ِخانہ نے 26ہزار ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی نیت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری میں مختلف مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا   جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان اجتماعات میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت شعبہ محفل نعت اور مکتبۃالمدینہ للبنات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے ”صدقے کے فضائل، جنت کی قیمت ، شب معراج کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو راہ خدا میں خرچ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں کم و بیش 17 کابینہ میں مختلف مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان اجتماعات میں عالمی سطح ، پاکستان سطح، ریجن سطح ،زون اور کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف مقامات پر شرکت کی اور ”جنت کی نعمتوں اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل “ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےکا ذہن دیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں لانڈھی کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لانڈھی کابینہ مشاورت اسلامی بہن نےشخصیت کے درمیان کورسز کروانے کا جدول بتایا مزید شعبہ کو بہتر بنانے اور اسکی اہمیت کو اجاگر کر نے کے اہم پوائنٹ سمجھائے مزیر کار کردگی کوبہتر بنانے حوالےسے نکات بتائے اور شخصیت اجتماع کا جدول سمجھایا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں جاوید نہاری کی فیملی میں ایصال ِثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 40 اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیااورنماز کی شرائط و واجبات کے بارے میں بتایانیزدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فرہم کرتےہوئےمدنی حلقہ میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کی نیتیں کیں جبکہ 8 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور آن لائن قرآن کورس کرنے کی نیتیں کیں۔


 دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ کےتحت گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں شعبہ رابطہ عالمی سطح نگران اسلامی بہن نے عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں کےجدول کاجائزہ لیتےہوئے دینی کاموں میں بہتری کےحوالےسےنکات بتائےاورآئندہ کےلئےاہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔ 

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام حیدرآباد کابینہ کےجامشورو ڈویژن جھرک (اونگہر) میں شخصیات اجتماع منعقد کیا گیاجس میں جامشورو کی لیڈی ڈاکٹر کی فیملی اور علاقہ کی دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے جنت کی نعمتوں اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی میں اپنے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نےاپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینےکی نیتیں پیش کیں آخر میں شرکاکےدرمیان مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے لاڑکانہ کابینہ کی لاڑکانہ ڈویژن میں ملاقات کاسلسلہ ہواجس میں کابینہ نگران و شعبہ تعلیم اور شعبہ رابطہ کی ذمہ دارا سلامی بہنوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی ۔

کابینہ نگران ا سلامی بہن نےڈپٹی کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اورانہیں جامعۃ المدینہ ، دار المدینہ اسکول وزٹ کے لئے دعوت پیش کی اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت پیش کی آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نےمکتبۃ المدینہ کی مختلف کتابیں پیش کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم  کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے حیدرآباد زون میں ملاقات کاسلسلہ ہواجس میں جامشورو کابینہ میں شعبہ رابطہ زون اور شعبہ تعلیم زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے ’’The spark school ‘‘کی ٹیچر زسے ملاقات کی ۔

شعبہ رابطہ زون اور شعبہ تعلیم زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور ایک پرائیویٹ اسکول کی ٹیچر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور انہیں ایصالِ ثواب کیلئے محفل نعت رکھوانے اور تقسیم رسائل کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے علاقے فورٹ ایریا میں ایک شخصیت کے گھر ایصالِ ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کاانعقادہوا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکاکو دعوت ِاسلامی کےدینی کاموں سےآگاہ کرتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلاتےہوئےاجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔