اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی گلزار ہجری کابینہ میں اجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے جنت کی قیمت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے جنتوں کے نام اور نعمتوں کے بارے میں اسلامی بہنوں کومعلومات فراہم کیں نیز راہ ِخدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل اور صحابیات و صالحات کا راہ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے انداز کے بارے میں بھی بتایا اور دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہوئے اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


اسلامی بہنوں کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی زون ایسٹ 2 کی کابینہ گلزار ہجری میں اجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز ذمہ داراسلامی بہن نے قبر و حشر کے ہولناک واقعات کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیااور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے ڈوینشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔ 


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے حیدرآباد زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں جامشورو کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے جہاں بہار اور کوٹری ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کے کاموں کو بہتر بنانے اور شخصیات اجتماع کرنے کا ذہن دیا اورذمہ داراسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے اور ڈونیشن جمع کرنےکےحوالے سے اہداف بھی دیئے ۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ناظم آباد کابینہ میں سیلف کرومنگ سیشن   کا انعقاد کیا گیا جس میں زون تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کی جدید تقاضوں کے مطابق دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی گئی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں MPA سلمان نعیم کےگھر نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کے گھر کی خواتین کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور ان کے گھر کی ایک اسلامی بہن کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات علاقہ سطح پر تقرری بھی کی اور انہیں گھر میں ماہانہ مدنی حلقہ رکھوانے کی ترغیب دی اور دعوتِ اسلامی کےلئےڈونیشن جمع کروانے کی نیت کروائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد سوسائٹی کابینہ کی عبداللہ گارڈن سوسائٹی میں شخصیات کے درمیان ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نےاسلام میں عورت کا مقام کےحوالےسے معلومات فراہم کیں گی نیز سیشن میں صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے بھی شرکت کی اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےحوالےسے مدنی پھول دیتےہوئےپردے کی عظمت بیان کی نیز بے پردگی سے بچنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بچانے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے مختلف دینی کاموں کی نیتیں پیش کیں ۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کے آفس میں اجتماع کاانعقادہواجس میں7 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اولاد کی تربیت اور راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیااورادارے میں پنک بکس رکھنےاور انہیں ماہانہ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور آفس میں درس کا سلسلہ کرنےکاذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے جم لیڈی انسٹرکٹراور لیڈی ڈاکٹر کودعوت ِاسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےاجتماعِ پاک میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ذمہ داراسلامی بہن  نے سپریم کورٹ کی جج اسلامی بہن کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب” فیضانِ نماز “ تحفے میں پیش کی۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اور دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے role of women کے موضوع پر بیان کیا عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے عورتوں کے معاشرے میں کردار کے حوالے سے تربیت کی اور مزید ہر رشتے کو نرم مزاجی سے نبھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں صدر اور کلفٹن کابینہ میں شخصیات اجتماع کانعقاد ہوا جس میں وکیل،ہیلتھ ورکرز، اہل ثروت سمیت کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ ذمہ دار کابینہ سطح اسلامی بہن نے نیکی دعوت کی اہمیت اور فرض علوم سیکھنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ساتھ ہی راہ ِخدا عزوجل میں خرچ کرنے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے مختلف اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنےڈونیشن دعوت ِاسلامی کو دینے کی نیک نیتوں کاظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 22 فروری سے 3 مارچ تک آن لائن نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو نماز کی شرائط ،فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ نماز توڑنے والی چیزوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اورنماز کےفضائل بتاتےہوئےوقت پر نماز ادا کرنےکاذہن دیا اس کورس کے بعد اسلامی بہنوں نے اپنی نماز درست طریقے سے ادا کرنے ، تجوید کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے اور اسی طرح کے مزید کورسز کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔