9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے
تحت گزشتہ دنوں ملتان واپڈا ٹاؤن میں سیلف گرومنگ کورس کاانعقاد ہوا جس میں ملتان زون اور مظفرگڑھ زون کی18 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ دعوت ِاسلامی نے اسلامی بہنوں کواچھے اخلاق کوا پنانے سے متعلق نکات بتائےاور دینی کاموں کے
حوالے سے تربیت کی۔ مبلغہ اسلامی بہن نے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔