اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں ایک وکیل اسلامی بہن کی وفات پر ان کے گھر کی خواتین سے تعزیت کاسلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 30 وکلااور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے علمِ دین حاصل کرنے، فرائض کے ساتھ ساتھ نفلی عبادات کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کریا۔