دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں  لانڈھی کابینہ اور ملیر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجن میں ڈویژن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو شخصیت کے درمیان کورسز کروانے کا جدول سمجھایا مزید شعبہ کو بہتر بنانے اور اسکی اہمیت کو اجاگر کر نے کے اہم پوائنٹ بتائے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہارکیا۔