اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں موسی لین کے ایک سلائی سینٹر میں فیضان ِزکوةکورس کاانعقادہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار شعبہ رابطہ و علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے زکوة کی تعریف، مصارفِ زکوة و شرعی فقیر کی معلومات کے ساتھ زکوة کے اہم مسائل بیان کئے اور اسلامی بہنوں کو مزید کورسز کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے کورسز میں شرکت کرنے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے عطیات دعوت اسلامی کو دینے مدنی مذاکرہ سننے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔