دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ میں  ایک اہل ثروت خاتون کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے ”جنت کی قیمت اور راہ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور دعوت اسلامی کوڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی جس پر اہل ِخانہ نے 26ہزار ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی نیت پیش کی۔