اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پاکستان حیدرآباد کی جامشورو کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں ڈویژن قاسم آباد میں زون اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے علاقے کی اہل ثروت اور پروفیشنل شخصیات کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور مکتبۃالمدینہ کے رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا اورایک شخصیت کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلاکر بکنگ کاذہن دیاجس پر انہوں نےاپنی نیت کااظہار کیا۔