9 رجب المرجب, 1446 ہجری
کراچی کے
علاقے اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار اور بنگلہ بازار میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد
Mon, 15 Mar , 2021
3 years ago
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار اور
بنگلہ بازار میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کم و
بیش 95 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” جنت کی قیمت اور
صدقے کا انعام“ کےموضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے،
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم
وابستہ رہنے، مدنی مذاکرہ دیکھنےاور اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔