9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں کم و بیش
17 کابینہ میں مختلف مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کثیر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ان
اجتماعات میں عالمی سطح ، پاکستان سطح، ریجن
سطح ،زون اور کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف مقامات پر شرکت کی اور ”جنت کی نعمتوں اور راہِ خدا میں خرچ
کرنے کے فضائل “ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےکا
ذہن دیا۔