9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں
علاقائی نگران و مشاورت اور ذیلی نگران و
مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران
اسلامی بہن نے دینی کاموں میں مزید ترقی
کےحوالے سے مدنی پھول بیان کرتےہوئے اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے سے متعلق تربيت
کی اور کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے
کلام کیا نیز کارکردگی کا نیا جدول سمجھایا
۔
اس کے
علاوہ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے اہم نکات سمجھائے اور ڈونیشن جمع کرنےکے حوالے سے مدنی پھول دئیے آخر میں اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی
کی ۔ دینی حلقے اور دینی کاموں کے بارے
میں تربیت بھی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔