اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں جاوید نہاری کی فیملی میں ایصال ِثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 40 اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیااورنماز کی شرائط و واجبات کے بارے میں بتایانیزدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فرہم کرتےہوئےمدنی حلقہ میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کی نیتیں کیں جبکہ 8 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور آن لائن قرآن کورس کرنے کی نیتیں کیں۔