دعوت ِاسلامی کے  شعبہ مجلس ِرابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی نواب شاہ ڈویژن میں شخصیات اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد ریجن کی مختلف مخیر اسلامی بہنوں سمیت اسکول ٹیچر زنے شرکت کی۔

مجلس رابطہ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے فرض علوم کے متعلق بیان فرمایا نیزماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی جس پر بعض اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیت پیش کی اوراپنے گھر ماہانہ محفل نعت رکھنے کی نیت کا اظہار کیا۔ محفل نعت کے اختتام پر شخصیات کے درمیان فیصان ِنماز کتاب اور مختلف رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی میں آن لائن ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں  اہل ثروت، ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اور دیگر شعبوں کی خواتین نے شرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصيات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے My identityکے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کے کام کرنے، آخرت کی تیاری کرنےکی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی لیاری میں قائم ایک بیوٹی پارلر میں ”مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں پالر کی اونر سمیت دوسری شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت شعبہ رابطہ برائے شخصيات اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کی عظیم سنت کو خوب عام کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی کابینہ میں نیکی کی دعوت  کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ریجن و کابینہ مشاورت اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے مقامی بیوٹیشن خواتین سمیت دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ایک اولڈ ہاؤس کا دورہ کیا اور وہاں کی لیڈی انچارج سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئےاولڈ ہاؤس میں ماہانہ درس کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مجلس رابطہ کے تحت چند روز قبل لاڑکانہ کابینہ کی لاڑکانہ ڈویژن میں پولیس اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حسن اخلاق پر بیان فرمایا جس میں مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی ۔

نگران اسلامی بہن نے شرکاکو مدنی چینل اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھی ذہن دیا جس پر شرکانے اجتماع پاک میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی نیت کیا نیزآخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کورنگی ساڑھے 3 کے ڈویژن م کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے احساس ذمہ داری کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا شعبے کے نکات آسان کرکے سمجھانے کی کوشش کی۔ ہاتھوں ہاتھ شخصیت اور مبلغہ کے نام بھی حاصل کئے اور تمام علاقوں کی تقرری کے اہداف و مزید شعبہ میں بہتری لانے کے لئے تعاون کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پارلرمیں جاکر دین کی دعوت دی۔ دوران گفتگو دعوت اسلامی کا پرومو دکھاتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے کاموں کی آگاہی دی۔ شخصيت اسلامی بہن نے اپنے پارلر میں طہارت کورس کروانے اور مدرسہ لگوانے کی نیت کی۔ تحفے میں پردے کے بارے میں سوال جواب کتاب بھی پیش کی گئی۔

اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کابينہ تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہن کا زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں ذمہدار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات سے ملاقات اور ذہن سازی کرنے کا طریقہ سمجھایا ۔ دعوت اسلامی کی ویب سائٹ کا تعارف کروانے کی ترغیب دلائی۔ شرکاء نے اس شعبے کے لئے کوششیں تیز کرنے اور کارکردگی کے بقیہ کالمز پر کام کرنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔

 دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے، دینی کاموں میں بہتری لانے اور شخصیات خواتین سے ملاقاتیں کرنے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں  کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کورنگی ساڑھے 3 کے ڈویژن میں مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن تا علاقہ مشاورت نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے احساس ذمہ داری کے موضوع پر بیان کیا ۔ شعبے کے نکات آسان کرکے سمجھانے کی کوشش کی۔ ہاتھوں ہاتھ شخصیت اور مبلغہ کے نام بھی ملے۔ تمام علاقوں کی تقرری کے اہداف دئیے مزید اس موقع پر موجود اسلامی بہنوں نے شعبے میں بہتری لانے کے لئے تعاون کرنے کی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں  کراچی کی اورنگی اور لانڈھی کابینہ میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے پالرز میں جاکر دین کی دعوت دی۔

دوران گفتگو دعوت اسلامی کا پرومو دکھاتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی آگاہی دی ۔ شخصیت اسلامی بہن نے اپنے پالر میں طہارت کورس کروانے اور مدرسہ لگوانے کی نیت کی۔ تحفے میں پردے کے بارے میں سوال جواب کتاب بھی پیش کی گئی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے رابطہ برائے شخصيات کے زیر اہتما م گزشتہ دنوں  زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابينہ تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف اہم امور پر رہنمائی کرتے ہوئے شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنے اور ذہن سازی کرنے کا طریقہ بتایا۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اس شعبے کے لئے کوششیں تیز کرنے اور کارکردگی کے بقیہ کالمز پر کام کرنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔