اسلامی بہنوں کی مجلس محفلِ نعت کے تحت گزشتہ دنوں بحریہ ٹاؤن میں شخصیات کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد ہواجس میں مجلس ِرابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس ِرابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے فیضانِ رجب کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شخصیات کو رجب کے مہینے کے فضائل اور عبادات سے آگاہ کیا نیز مدنی چینل اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں اور ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کے بارے میں معلومات فراہم کی اور مدنی کاموں کواحسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جبکہ محفلِ نعت کے اختتام پر شخصیات میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے ۔