اسلامی بہنوں  کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت حیدر آباد کابینہ میں 13 مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی تعداد 466 رہی۔

زون اور کابینہ مشاور توں کی اسلامی بہنوں نے جنت کی نعمتوں اور راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی میں اپنی زکوۃ اور نفلی صدقات جمع کروانے اور دینی کاموں میں تعاون کی ترغیب دلائی جس پرشخصیات اسلامی بہنوں نے اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی میں جمع کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں شخصیات اسلامی بہنوں میں مکتبۃ المدینہ کے کتب ورسائل بھی تقسیم کئے گئے۔